Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah As-Saffat

Those who set the Ranks • 182 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالصَّافَّاتِ صَفًّا

1

قطار در قطار صف باندھنے والے (فرشتوں) کی قسم

فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا

2

پھر اؙن (فرشتوں) کی قسم جو (نا فرمانوں اور مجرموں کو) ڈانٹتے جھڑکتے ہیں

فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا

3

پھر اُن کی قَسم جو کلامِ نصیحت (یعنی قرآنِ پاک) کی تلاوت کرنے والے ہیں

إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ

4

بے شک تمہارا معبود بَس ایک ہی ہے

رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ

5

وہ جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور جو ان دونوں کے درمیان ہے اور مشرق میں طلوعِ آفتاب کے تمام مقامات کا رب ہے

إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ

6

بے شک ہم نے آسمانِ دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کر دیا

وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍ

7

اور اِنہیں ہر سرکش شیطان سے محفوظ کر دیا

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ

8

وہ (شیاطین) عالمِ بالا کی باتیں نہیں سُن سکتے ۔ اور اُن پر ہر طرف سے (انگارے) پھینکے جاتے ہیں

دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ

9

اُن کو بھگانے کے لئے ، اور اؙن کے لئے دائمی عذاب ہے

إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ

10

مگر جو (شیطان) ایک بار جھپٹ کر (فرشتوں کی کوئی بات ) اُچک لے تو چمکتا ہوا انگارہ اس کا پیچھا کرتا ہے

فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ

11

پس آپۖ اِن سے پوچھئے اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اؙن (چیزوں) کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں ؟ بے شک ہم نے ان کو لیس دار گارے سے پیدا کیا

بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ

12

بلکہ آپۖ تو (قدرت کے کرشمے دیکھ کر) تعجب فرماتے ہیں اور وہ مذاق اؙڑاتے ہیں

وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ

13

اور جب اؙنہیں نصیحت کی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے

وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ

14

اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو مذاق کرنے لگ جاتے ہیں

وَقَالُوا إِنْ هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ

15

اور کہتے ہیں یہ تو ہے ہی کُھلا جادو

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

16

کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم واقعی دوبارہ زندہ کرکے) اٹھائے جائیں گے ؟

أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ

17

)اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آباؤ اجداد بھی (اُٹھائے جائیں گے) ؟

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ

18

فرما دیجئے ۔ ہاں ، ضرور اس حال میں کہ تم ذلیل و خوار ہو جاؤ گے

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ

19

پس وہ تو محض ایک زور دار آواز ہوگی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جارہی ہے) دیکھ رہے ہوں گے

وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ الدِّينِ

20

اور (اؙس وقت) یہ کہیں گے ہائے ہماری کم بختی ! یہ تو یومِ جزا ہے