Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Juz 10

۞ وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُم مِّن شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ إِن كُنتُمْ آمَنتُم بِاللَّهِ وَمَا أَنزَلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

41

وَاعلَمُو(تم نے مالِ غنیمت کے بارے میں پوچھا تھا تو) خُوب جان لو کہ جو کچھ مالِ غنیمت تم نے پایا ہَے ، اِس کا پانچواں حصہ اللہ کے لئے اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے لئے اور (رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے) قرابت داروں کے لئے ہے اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے ۔ اگر تم اللہ پر اور اُس (وحی) پر ایمان لائے ہو جو ہم نے اپنے (خاص) بندے (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) پر (حق و باطل کے درمیان) فیصلے کے دن نازل فرمائی تھی ۔ جس دن (میدانِ بدر میں مومنوں اور کافروں کے) دونوں لشکر باہم مقابل ہوئے تھے ۔ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

إِذْ أَنتُم بِالْعُدْوَةِ الدُّنْيَا وَهُم بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوَىٰ وَالرَّكْبُ أَسْفَلَ مِنكُمْ ۚ وَلَوْ تَوَاعَدتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِي الْمِيعَادِ ۙ وَلَـٰكِن لِّيَقْضِيَ اللَّهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا لِّيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَن بَيِّنَةٍ وَيَحْيَىٰ مَنْ حَيَّ عَن بَيِّنَةٍ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ

42

(یاد کرو) جب تم (مدینہ کی جانب) وادی کے قریبی کنارے پر تھے اور وہ (کافر دوسری جانب) دوؙر والے کنارے پر تھے اور (تجارتی) قافلہ تم سے نیچے (ساحل) کی طرف تھا ۔ اور اگر تم سے آپس میں (جنگ کے لئے) کوئی وعدہ کر لیتے تو جو وقت ٹھہراتے اس میں لازماً آگے پیچھے ہو جاتے ۔ لیکن (اللہ نے تمہیں آگے پیچھے نہیں ہونے دیا) یہ اس لئے کہ اللہ اُس معاملے کا فیصلہ کر دے جو ہو کر رہنا تھا ۔ تاکہ ہلاک ہو جس نے ہلاک ہونا ہے دلیل سے اور زندہ رہے جس نے زندہ رہنا ہے دلیل سے ۔ بے شک اللہ خوب سننے والا ، جاننے والا ہے

إِذْ يُرِيكَهُمُ اللَّهُ فِي مَنَامِكَ قَلِيلًا ۖ وَلَوْ أَرَاكَهُمْ كَثِيرًا لَّفَشِلْتُمْ وَلَتَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَلَـٰكِنَّ اللَّهَ سَلَّمَ ۗ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

43

(وہ واقعہ یاد دلائیں) جب اللہ آپۖ کے خواب میں ان (کافروں) کو تھوڑا کر کے دکھا رہا تھا اور اگر اُنہیں زیادہ تعداد میں دکھاتا تو (اے مسلمانو !) تم ضرور ہمت ہار جاتے اور اس معاملے میں جھگڑنے لگتے ۔ لیکن اللہ نے (تمہیں) بچا لیا ۔ بے شک وہ سینوں کے حال تک کو جانتا ہے

وَإِذْ يُرِيكُمُوهُمْ إِذِ الْتَقَيْتُمْ فِي أَعْيُنِكُمْ قَلِيلًا وَيُقَلِّلُكُمْ فِي أَعْيُنِهِمْ لِيَقْضِيَ اللَّهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا ۗ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

44

اور (یاد کرو) جب مقابلے کے وقت (الله) تمہاری نگاہوں میں اُنہیں تھوڑا کر کے دکھا رہا تھا اور تمہیں اُن کی نگاہوں میں کم کر کے دکھا رہا تھا تاکہ اللہ اس معاملے کا فیصلہ کر دے جو ہو کر رہنا تھا ۔ اور سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

45

اے ایمان والو ! (آئندہ بھی) جب تمہارا مقابلہ کسی گروہ سے ہو تو ثابت قدم رہا کرو۔ اور کثرت سے اللہ کا ذکر کیا کرو ، تا کہ تمہیں کامیابی نصیب ہو

وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ ۖ وَاصْبِرُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ

46

اور اطاعت کرو اللہ اور اؙس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی ۔ اور (آپس میں) جھگڑا نہ کیا کرو ورنہ بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اؙکھڑ جائے گی ۔ اور صبر سے کام لو ، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ خَرَجُوا مِن دِيَارِهِم بَطَرًا وَرِئَاءَ النَّاسِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ وَاللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ

47

اور (دیکھو) تم اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو اپنے گھروں سے اِتراتے ہوئے اور لوگوں کو (اپنی شان) دکھلاتے ہوئے نکلے تھے اور (اؙن کا حال یہ ہے کہ وہ لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ، اور اللہ تو اُن کے اعمال کا احاطہ کئے ہوئے ہے

وَإِذْ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْيَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَإِنِّي جَارٌ لَّكُمْ ۖ فَلَمَّا تَرَاءَتِ الْفِئَتَانِ نَكَصَ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ وَقَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِّنكُمْ إِنِّي أَرَىٰ مَا لَا تَرَوْنَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ ۚ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ

48

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب شیطان نے اُن (کافروں) کے کرتوت (اؙن کی نگاہوں میں) خوشنما بنا دیئے تھے اور وہ (اؙن سے) کہہ رہا تھا کہ آج لوگوں میں سے کوئی بھی تم پر غالب نہیں آسکتا اور یقیناً میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ مگر جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہُوا تو وہ اُلٹے پاؤں بھاگا اور کہنے لگا ، مَیں تم سے بَریُ الزمّہ ہوں ، یقیناً مَیں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے ۔ بے شک میں تو اللہ سے ڈرتا ہوں (کیونکہ) اللہ سخت سزادینے والا ہے

إِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ غَرَّ هَـٰؤُلَاءِ دِينُهُمْ ۗ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

49

(یاد کرو) جب منافقین اور وہ سب لوگ جن کے دلوں کو (کفر کا) روگ لگا ہُوا تھا کہہ رہے تھے کہ اِن (مسلمانوں) کو تو اِن کے دین نے خبط میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ (جب کہ سچی بات تو یہ ہے کہ) جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرتا ہے (تو اللہ ضرور اؙس کی مدد فرماتا ہے) اس لئے کہ اللہ زبردست ، بڑی حکمت والا ہے

وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ يَتَوَفَّى الَّذِينَ كَفَرُوا ۙ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ

50

اور اگر آپۖ دیکھتے (بدر کے دن) فرشتوں کو ان کافروں کی جان قبض کرتے ، ان کے چہروں اور ان کے کولہوں پر ضربیں لگاتے (اور اؙنہیں یہ کہتے ہوئے کہ) اب چکھو جلنے کا عذاب

ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ

51

�ہ اُن (اعمالِ بد) کا بدلہ ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا تھا اور بلا شبہ اللہ تو ہرگز اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ ۙ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ

52

�ہ اُسی طرح کا معاملہ تھا جیسے قومِ فرعون اور اُن سے پہلے کے لوگوں کے ساتھ (پیش آتا رہا) - اُنہوں نے (بھی) اللہ کی آیات کا انکار کیا تھا ، سو اللہ نے اؙنہیں ان کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا ۔ بے شک الله قوت والا ، سخت عذاب دینے والا ہے

ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُ مُغَيِّرًا نِّعْمَةً أَنْعَمَهَا عَلَىٰ قَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ ۙ وَأَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

53

�ہ اس لئے کہ اللہ کسی نعمت کو جو اُس نے کسی قوم کو عطا کی ہو ، اس وقت تک نہیں بدلتا ہے حتیٰ کہ وہ اپنے آپ کو بدل ڈالیں ۔ اور (وہ اس لئے کہ) اللہ (ہر بات) سننے والا ، (سب کچھ) جاننے والا ہے

كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ ۙ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَّبُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ فَأَهْلَكْنَاهُم بِذُنُوبِهِمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ ۚ وَكُلٌّ كَانُوا ظَالِمِينَ

54

(کفارِ مکہ کا طرزِ عمل بھی) فرعونیوں اور اُن (سرکشوں) جیسا تھا جو پہلے گزر چکے ، اُنہوں نے اپنے رب کی آیات کو جھٹلایا تھا پس ہم نے اُنہیں اُن کے گناہوں کی وجہ سے ہلاک کر دیا ۔ اور قومِ فرعون کو ہم نے (دریا میں) غرق کر دیا ۔ اور وہ سب کے سب ظالم تھے

إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِندَ اللَّهِ الَّذِينَ كَفَرُوا فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

55

بلا شبہ اللہ کے نزدیک زمین پر چلنے والی مخلوق میں بدترین وہ لوگ ہیں جنہوں نے (حق کا) انکار کیا پھر کسی طرح بھی وہ اسے ماننے کے لئے تیار نہیں

الَّذِينَ عَاهَدتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ يَنقُضُونَ عَهْدَهُمْ فِي كُلِّ مَرَّةٍ وَهُمْ لَا يَتَّقُونَ

56

(خاص طور پر) وہ لوگ جن سے (بارہا) آپۖ نے معاہدہ کیا پھر وہ بار بار اپنے عہد کو توڑتے رہے اور وہ (عہد شکنی سے) ذرا بھی نہیں بچتے

فَإِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِي الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِم مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ

57

لہذا اگر آپۖ اُنہیں (میدانِ) جنگ میں پا لیں تو اؙنہیں ایسی مار ماریں کہ جو ان کے پیچھے ہیں وہ منتشر ہو کر بھاگ جائیں ، تاکہ وہ عبرت پکڑیں

وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِن قَوْمٍ خِيَانَةً فَانبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَىٰ سَوَاءٍ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْخَائِنِينَ

58

اور اگر آپۖ کو کسی قوم سے خیانت کا اندیشہ ہو (کہ وہ معاہدہ توڑ رہی ہے) تو (اُن کا عہد) اُن کی طرف اُٹھا کر پھینک دیں جیسا اؙنہوں نے پھینکا ۔ بے شک اللہ دغا باﺰوں کو پسند نہیں فرماتا

وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَبَقُوا ۚ إِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُونَ

59

اور یہ کافر لوگ ہرگز اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وہ بازی لے گئے ۔ یقیناً وہ ہمیں ہرا نہیں سکتے

وَأَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ وَمِن رِّبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُمْ وَآخَرِينَ مِن دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمُ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ ۚ وَمَا تُنفِقُوا مِن شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنتُمْ لَا تُظْلَمُونَ

60

اور جہاں تک تمہارا بس چلے ان (کافروں) کے (مقابلے کے) لئے (فوج اور آلاتِ جنگ کی) قوت اور تیار بندھے رہنے والے گھوڑوں (کی کھیپ بھی) مہیا کر رکھو ۔ تاکہ تم اس (قوت) کے ذریعے اللہ کے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو خوف زدہ کر سکو اور ان کے علاوہ اُن دوسرے (دشمنوں) کو بھی جن کو تم نہیں جانتے (مگر) اللہ اؙنہیں جانتا ہے ۔ اور اللہ کی راہ میں جو کچھ بھی تم خرچ کرو گے تمہیں اُس کا پورا پورا (بدلہ) دیا جائے گا ۔ اور تم سے نا انصافی نہیں کی جائے گی