Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Juz 27

۞ قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ

31

فَمَا خَطبُکُم(ابراہیمؑ نے) پوچھا ۔ " اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے (فرشتو اِس خوشبجری کے علاوہ) تمہارے آنے کا مقصد کیا ہے "

قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ

32

اؙنہوں نے کہا ۔ " ہم ایک جرائم پیشہ قوم (یعنی قومِ لوطؑ) کی طرف بھیجے گئے ہیں

لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ

33

تاکہ ہم ان پر گارے کے بنے ہوئے پتھر (یعنی کھنگر) برسا دیں

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ

34

جو آپۖ کے رب کی طرف سے حد سے بڑھنے والوں کے لئے نشان زدہ ہیں

فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

35

پھر ہم نے اس (بستی) سے (نزولِ عذاب سے پہلے) ہر اؙس شخص کو باہرنکال دیا جو اس میں اہلِ ایمان میں سے تھے

فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَ

36

سو ہم نے اس (بستی) میں ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا (اور کوئی گھر) نہیں پایا (اس گھر میں لوطؑ کی دو صاجزادیاں رہتی تھیں)

وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ

37

(اس کے بعد) ہم نے اس (بستی) میں اُن لوگوں کے لئے (بحیرہ مُردار کی شکل میں عبرت کی) ایک نشانی باقی رکھی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہیں

وَفِي مُوسَىٰ إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ

38

اور موسیٰ (علیہ السلام کے واقعات) میں (بھی ایک نشانی ہے) ۔ جب ہم نے اؙنہیں واضح دلیل کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا

فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

39

تو اؙس نے اپنی طاقت و دبدبے کے بَل بوتے پر روگردانی کی ۔ اور بولا یہ شخص جادوگر ہے یا دیوانہ ؟

فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ

40

پس ہم نے اُسے اور اؙسکے لشکر کو (عذاب کی شکل میں) پکڑا اور سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رَہ گیا

وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ

41

اور (قصّہ) قومِ عاد میں بھی (نشانِ عبرت) ہے ۔ جب ہم نے اؙن پر (ایسی) آندھی بھیجی جو خیر و برکت سے خالی تھی

مَا تَذَرُ مِن شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ

42

وہ جس چیز پر سے گزرتی اُسے ریزہ ریزہ کر دیتی

وَفِي ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّىٰ حِينٍ

43

اور قومِ ثمود (کی ہلاکت) میں بھی (عبرت کی نشانی) ہے ۔ جب اؙن سے کہا گیا کہ ایک خاص وقت تک (دنیاوی زندگی سے) فائدہ اُٹھا لو

فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ

44

تو اؙنہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی ۔ پس اؙنہیں ایک خوفناک کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھتے ہیں رہ گئے

فَمَا اسْتَطَاعُوا مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَ

45

پھر نہ اُن میں اؙٹھنے کی سکت تھی اور نہ وہ (ہم سے) انتقام لے سکتے تھے

وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

46

اور اس سے پہلے نُوح (علیہ السلام) کی قوم کو (بھی ہلاک کیا) ۔ بے شک وہ لوگ پرلے درجے کے نافرمان تھے

وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ

47

اور آسمان کو ہم نے (اپنی پوری قدرت کے ساتھ اپنے) ہاتھوں سے بنایا اور بلاشبہ ہم اس سے بھی زیادہ وسعت رکھتے ہیں

وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ

48

اور (سطحِ) زمین کو ہم ہی نے (قابلِ رہائش) فرش کی صورت میں بچھا دیا ہے اور (دیکھو) ہم کتنا اچھا (فرش) بچھانے والے ہیں (حقیقت میں زمین گول ہے مگر دیکھنے میں ہموار فرش کی طرح دکھائی دیتی ہے)

وَمِن كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

49

اور ہم نے ہر چیز کے جوڑے بنا دیئے تاکہ تم (اس کی حقیقت کو) سمجھو

فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

50

پس تم دوڑو اللہ کی طرف (اور اؙس کی پناہ لے لو) ۔ بے شک میں (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) اُس کی طرف سے تمہیں صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں