Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Juz 5

۞ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ۖ كِتَابَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَاءَ ذَٰلِكُمْ أَن تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُم مُّحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ ۚ فَمَا اسْتَمْتَعْتُم بِهِ مِنْهُنَّ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً ۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا تَرَاضَيْتُم بِهِ مِن بَعْدِ الْفَرِيضَةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا

24

اور وہ عورتیں (بھی تم پر حرام ہیں) جو کسی کے نکاح میں ہوں سوائے اس کے کہ وہ (جنگی قیدی عورتوں کی طرح) تمہاری ملکیت میں آ جائیں ۔ یہ اللہ کا قانون ہے (جس کی پابندی کرنا) تم پر لازم ہے ۔ اور ان کے سوا (سب عورتیں) تمہارے لئے حلال کر دی گئی ہیں تاکہ تم اپنے اموال کے ذریعے پاک دامن رہتے ہوئے (نکاح کی) خواہش کرو ۔ نہ یہ کہ تم صرف نفسانی خواہش پوری کرو ۔ پھر ان میں سے جن سے تم نے اس (مال) کے عوض (ازدواجی زندگی کا) لطف اٹھایا ہے اؙنہیں اُن کا مقرر شدہ مہر فرض سمجھتے ہوئے ادا کرو ۔ اور(البتہ) مہر مقرر کرنے کے بعد آپس کی رضا مندی سے جو کچھ طے کر لو تو اس پر کوئی گناہ نہیں ۔ بلاشبہ اللہ (حالات کے تقاضوں کو) خوب جاننے والا (اور) حکیمانہ فیصلے کرنے والا ہے

وَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنكُمْ طَوْلًا أَن يَنكِحَ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ فَمِن مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُم مِّن فَتَيَاتِكُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ۚ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِكُم ۚ بَعْضُكُم مِّن بَعْضٍ ۚ فَانكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ مُحْصَنَاتٍ غَيْرَ مُسَافِحَاتٍ وَلَا مُتَّخِذَاتِ أَخْدَانٍ ۚ فَإِذَا أُحْصِنَّ فَإِنْ أَتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ مِنَ الْعَذَابِ ۚ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ الْعَنَتَ مِنكُمْ ۚ وَأَن تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَّكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

25

اور تم میں سے جو کوئی آزاد مومن عورتوں سے نکاح کرنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو پس وہ اُن مومن کنیزوں میں سے کسی کے ساتھ نکاح کر لے جو (شرعاً) تمہاری ملکیت میں ہیں ۔ اور اللہ تمہارے ایمان (کی کیفیت) کو خوب جانتا ہے ۔ (حقیقت تو یہ ہے کہ) تم سب ایک دوسرے میں سے ہی ہو (یعنی ایک ہی ماں باپ کی اولاد) - تو اِن (کنیزوں) کے مالکوں کی اجازت سے اُن کے ساتھ نکاح کرو ۔ اور دستور کے مطابق اُن کے مہر ادا کرو ۔ (تا کہ) وہ نکاح میں آ کر پاک دامن رہیں ، نہ کہ وہ کُھلی شہوت رانی کرتی پھریں اور نہ چوری چھپے (غیرمحرموں سے) ملتی رہیں ۔ پھر جب وہ نکاح کر کے پاک دامن بن جائیں تو (اس کے بعد) وہ بدکاری کا ارتکاب کر بیٹھیں تو اُن کے لئے آزاد عورتوں کے لئے (مقرر) سزا سے نصف (سزا) ہو گی ۔ یہ (سہولت) تم میں سے اُن (لوگوں) کے لئے ہے جن کو بدکاری (میں مبتلا ہونے) کا اندیشہ ہو ۔ اور اگر تم صبر کرو (تو یہ) تمہارے لئے بہتر ھے ۔ (پھر بھی اگر کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو مطمئن رہو کہ) اللہ بہت مغفرت کرنے والا رحیم ہے

يُرِيدُ اللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمْ سُنَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ وَيَتُوبَ عَلَيْكُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

26

اللہ کا ارادہ ہے کہ وہ تمہارے لئے (اپنے احکامات) کھول کر بیان کر دے اور تمہیں اُن (برگزیدہ) لوگوں کی راہوں پر چلائے جو تم سے پہلے تھے ۔ اور وہ تمہارے اوپر توجہ فرمائے ۔ اور اللہ صاحبِ علم و حکمت ہے

وَاللَّهُ يُرِيدُ أَن يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَيُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ أَن تَمِيلُوا مَيْلًا عَظِيمًا

27

اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم پر نظرِ کرم فرمائے ، مگر جو لوگ نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم (سیدھے راستے سے) بھٹک کر بہت دؙور جا پڑو

يُرِيدُ اللَّهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمْ ۚ وَخُلِقَ الْإِنسَانُ ضَعِيفًا

28

اللہ تو (یہ بھی) چاہتا ہے کہ تم پر (بے جا پابندیوں کا) بوجھ ہلکا کر دے اور (حقیقت تو یہ ہے کہ) انسان کو کمزور پیدا کیا گیا ہے

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَن تَكُونَ تِجَارَةً عَن تَرَاضٍ مِّنكُمْ ۚ وَلَا تَقْتُلُوا أَنفُسَكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا

29

اے ایمان والو - تم ایک دوسرے کے مال آپس میں باطل طریقے سے نہ کھاؤ ، ہاں مگر باہم رضامندی سے کوئی تجارت کرسکتے ہو ۔ اور اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو ۔ یقین کر لو کہ اللہ تم پر بڑا مہربان ہے

وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا

30

اور جو کوئی زبردستی اور حق تلفی (ظلم و زیادتی) کے ساتھ ایسا کرے گا تو ہم اُسے عنقریب (جہنم کی) آگ میں جھونک دیں گے اور (ایسا کرنا) اللہ کے لئے بہت آسان ہے

إِن تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُم مُّدْخَلًا كَرِيمًا

31

اگر تم اُن بڑے گناہوں سے بچتے رہو جن سے تمہیں روکا گیا ہے تو ہم تمہاری چھوٹی موٹی برائیوں کو مٹا دیں گے اور تمہیں عزت و اکرام کی جگہ داخل کریں گے

وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوا ۖ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا اكْتَسَبْنَ ۚ وَاسْأَلُوا اللَّهَ مِن فَضْلِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا

32

اور تم اؙس (چیز) کی تمنّا نہ کرو جس میں اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ۔ (یہ نظامِ قدرت ہے اور دیکھو) مَردوں کے لئے اُس میں سے حصّہ ہے جو اُنہوں نے کمایا اور عورتوں کے لئے اُس میں سے حصّہ ہے جو اؙنہوں نے کمایا ۔ اور (دوسروں کو دیکھ کر کُڑھنے کی بجائے) اللہ سے اُس کا فضل مانگو ، یقیناً وہ ہر چیز کے بارے میں خوب علم رکھتا ہے

وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ ۚ وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدًا

33

اور ہم نے ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں کے چھوڑے ہوئے (مال) میں سب کے لئے وارث مقرر کر دیئے ہیں ۔ اور جن سے تمہارا معاہدہ ہو چکا سو اؙنہیں اؙن کا حصہ دے دو ۔ بے شک اللہ ہر چیز پر نگاہ رکھے ہوئے ہے

الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَا أَنفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ ۚ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ ۚ وَاللَّاتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ ۖ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا

34

مَرد عورتوں پر محافظ و نگران ہیں ، اِس لئے کہ اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ۔ اور اس بنا پر بھی کہ مَرد (ان پر) اپنے مال خرچ کرتے ہیں ۔ پس جو نیک عورتیں ہیں وہ (اپنے خاوندوں کی) فرماں بردار ہوتی ہیں ، (اؙن کی) عدم موجودگی میں اللہ کی حفاظت کے ساتھ (اپنے خاوندوں کے رازوں اور اپنی عزت وناموس کی) حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں ۔ (ہاں البتہ) جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو اؙنہیں سمجھاؤ اور (اگر وہ نہ سمجھیں تو) اؙنہیں خواب گاہوں میں (اپنے سے) الگ کر دو۔ اور (اگر اس پر بھی وہ نہ مانیں تو) اؙنہیں (ہلکی ؙپھلکی) سزا دو - پھر اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو (خوامخواہ) اُن پر (ظلم کا) کوئی راستہ تلاش نہ کرو ۔ (یہ بات ذہن نشین رہے کہ) اللہ سب سے بالا تر (اور) بڑا ہے

وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِّنْ أَهْلِهَا إِن يُرِيدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا

35

اور اگر (اس کے بعد بھی) تمھیں ان دونوں (یعنی میاں بیوی) کے درمیان مخالفت کا اندیشہ ہو تو ایک ثالث اس (مرد) کے خاندان سے اور ایک ثالت اُس (عورت) کے خاندان سے مقرر کر لو ۔ اگر وہ دونوں اصلاح چاہیں گے تو اللہ ان دونوں کے درمیان موافقت پیدا کردے گا ، بلاشبہ اللہ (ہر چیز کا) علم رکھنے والا باخبر ھے

۞ وَاعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ۖ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَىٰ وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنبِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا

36

اور تم (سب) اللہ کی عبادت کرو اور اُس کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک نہ ٹھہراو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو ۔ اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں (کے ساتھ حُسنِ سلوک سے پیش آؤ) اور نزدیکی ہمسائے اور اجنبی ہمسائے اور ہم نشین اور مسافروں اور (اؙن غلاموں اور کنیزوں کے ساتھ) جو تمہاری ملکیت میں ہوں (احسان کا معاملہ رکھو) ۔ بے شک اللہ غرور کرنے والے (اور) شیخی بگھارنے والے (شخص) کو پسند نہیں کرتا

الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَيَكْتُمُونَ مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ ۗ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا

37

وہ جو (خود بھی) کنجوسی کرتے ہیں اور لوگوں کو (بھی) بُخل کا حکم دیتے ہیں اور اُس (نعمت) کو چھپاتے ہیں جو اللہ نے اؙنہیں اپنے فضل سے عطا کی ۔ اور ایسے نا شکرگزاروں کے لئے ہم نے ذلیل کر دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

وَالَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ ۗ وَمَن يَكُنِ الشَّيْطَانُ لَهُ قَرِينًا فَسَاءَ قَرِينًا

38

(اور اللہ کے ناپسندیدہ لوگوں میں وہ بھی ہیں) جو اپنے مال دکھاوے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور (حقیقت میں) وہ نہ تو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ آخرت کے دن پر ۔ (شیطان اُن کا ساتھی ہے) اور شیطان جس کا بھی ساتھی بن گیا تو وہ بہت ہی بُرا ساتھی ہے

وَمَاذَا عَلَيْهِمْ لَوْ آمَنُوا بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللَّهُ ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِهِمْ عَلِيمًا

39

اور اؙن کا کیا جاتا اگر وہ اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لے آتے ! اور جو کچھ (رزق) اللہ نے اؙنہیں دیا تھا اُس میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے !! اور اللہ اِن کے (کرتوتوں کے) بارے میں خوب جانتا ہے

إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ ۖ وَإِن تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِن لَّدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا

40

بے شک اللہ ذرّہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا اور اگر (کسی کی) ایک نیکی ہو تو وہ اُسے دو چند کر دیتا ہے اور اپنی طرف سے بھی بڑا اجر عطا فرما تا ہے

فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَىٰ هَـٰؤُلَاءِ شَهِيدًا

41

(ذرا سوچو تو !) پھر (اُس دن اؙن لوگوں کا) کیا حال ہوگا جب ہم ہر اُمت سے ایک گواہ لائیں گئے اور (اے پیغمبرِ آخر الزّماں صلی اللہ علیہ وسلم) ہم آپۖ کو اِن سب پر گواہ لائیں گے

يَوْمَئِذٍ يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَعَصَوُا الرَّسُولَ لَوْ تُسَوَّىٰ بِهِمُ الْأَرْضُ وَلَا يَكْتُمُونَ اللَّهَ حَدِيثًا

42

اؙس دن وہ لوگ جو (دنیا میں) کفر کرتے رہے اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نافرمانی کرتے رہے یہ آرزو کریں گے کہ کاش (زمین پھٹ جائے وہ اس میں سما جائیں اور) زمین اُن پر برابر کر دی جائے اور (وہاں) وہ (اپنی کوئی) بات بھی اللہ سے چھپا نہ سکیں گے

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنتُمْ سُكَارَىٰ حَتَّىٰ تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ حَتَّىٰ تَغْتَسِلُوا ۚ وَإِن كُنتُم مَّرْضَىٰ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُورًا

43

اے ایمان والو ! تم نشہ کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ یہاں تک کہ تم جان لو جو (نماز میں) کہتے ہو ۔ (اِسی طرح) جنابت کی حالت میں بھی (نماز نہ پڑھو) حتٰی کہ غسل کر لو ۔ ہاں البتہ راستے (یا مسجد) سے گزرنا ہو (تو کوئی حرج نہیں) ۔ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی رفع حاجت سے واپس آئے یا تم نے (اپنی) عورتوں سے مباشرت کی ہو (اور) پھر پانی نہ پا سکو تو پاک مٹی سے تیممّ کر لو ۔ پس اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کر لیا کرو ۔ (یہ اللہ نے تمہیں سہولت دی ہے) بے شک اللہ درگزر کرنے والا ، بخشنے والا ہے