Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Juz 24

۞ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَذَبَ عَلَى اللَّهِ وَكَذَّبَ بِالصِّدْقِ إِذْ جَاءَهُ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكَافِرِينَ

32

فَمَن اَظلَمَپھر اؙس شخص سے بڑھ کر اور کون ظالم ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور سچ کو جھٹلایا جبکہ وہ اس کے پاس آچکا ۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے ؟

وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ ۙ أُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ

33

اور جو (رسولۖ) سچ لے کر آئے اور جس نے اس کی تصدیق کی ۔ یہی نفُوسِ قُدسیہ) متّقی ہیں

لَهُم مَّا يَشَاءُونَ عِندَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ

34

)اُن کے لئے اُن کے رب کے پاس وہ (سب نعمتیں) موجود ہیں ، جن کی وہ خواہش کریں گے ۔ محسنین کی یہی جزا ہے

لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا وَيَجْزِيَهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

35

تاکہ اللہ ان کی خطاؤں کو جو اؙنہوں نے کیں ، اُن سے دوؙر کر دے اور اؙنہیں ان کا بدلہ اُن نیکیوں کے عوض عطا فرمائے جو وہ کیا کرتے تھے

أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ ۖ وَيُخَوِّفُونَكَ بِالَّذِينَ مِن دُونِهِ ۚ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ

36

(اے حبیبۖ) کیا اللہ اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ہے ؟ اور (کافر لوگ) آپۖ کو اللہ کے سوا اؙن (بتوں) سے ڈراتے ہیں (جن کی یہ پوجا کرتے ہیں) ۔ اور جسے اللہ (قبولِ حق سے انکار کے باعث) گمراہ ٹھہرا دے تو اؙسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں

وَمَن يَهْدِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن مُّضِلٍّ ۗ أَلَيْسَ اللَّهُ بِعَزِيزٍ ذِي انتِقَامٍ

37

اور جِسے اللہ ہدایت سے نواز دے تو اُسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ۔ کیا اللہ زبردست انتقام لینے والا نہیں ہے ؟

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۚ قُلْ أَفَرَأَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ إِنْ أَرَادَنِيَ اللَّهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كَاشِفَاتُ ضُرِّهِ أَوْ أَرَادَنِي بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكَاتُ رَحْمَتِهِ ۚ قُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ ۖ عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُونَ

38

اور اگر آپۖ اِن (منکروں) سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو وہ ضرور کہیں گے اللہ نے ۔۔۔۔۔ آپۖ فرما دیجئے (جب حقیقت یہ ہے تو) پھر تمہارا کیا خیال ہے ، جن کی تم اللہ کے سوا پوجا پاٹ کرتے ہو ، اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو کیا یہ (دیویاں) اُس کی (بھیجی ہوئی) تکلیف کو دوؙر کر سکتی ہیں ؟ یا وہ مجھے رحمت سے نوازنا چاہے تو کیا وہ اؙسکی (بھیجی ہوئی) رحمت کو روک سکتی ہیں ؟ ۔ فرما دیجئے ۔۔۔ مجھے تو بس اللہ ہی کافی ہے ۔ بھروسہ کرنے والے تو بس اؙسی پر بھروسہ کرتے ہیں

قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

39

فرما دیجئے ۔ اے (میری) قوم ! تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ ، میں اپنا کام کرتا رہوں گا ۔ پھر عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا

مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ

40

(کہ) کس پر عذاب آتا ہے جو اؙسے رؙسوا کر دے گا اور (کون ہے) جس پر دائمی عذاب اؙترے گا

إِنَّا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ ۖ فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۖ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ

41

(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) بے شک ہم نے آپۖ پر لوگوں (کی راہنمائی) کے لئے پوری سچائی کے ساتھ کتاب اُتاری ہے ۔ پس جس نے ہدایت پائی تو اپنے ہی فائدے کے لئے اور گمراہ ہوا تو اپنے ہی نقصان کے لئے گمراہ ہوا ۔ اور آپۖ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں

اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا ۖ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَىٰ عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَىٰ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

42

(وہ) اللہ ہی ہے جو موت کے وقت روحیں قبض کرتا ہَے ۔ اور جس کو ابھی موت نہیں آنی (اؙس کی روح قبض کرتا ہے) اؙس کی نیند میں ۔ پھر اؙنہیں روک لیتا ہے جن پر موت کا حکم نافذ ہو چکا ہو اور دوسری (جان) کو مقررہ معیاد تک واپس بھیج دیتا ہے ۔ اس (حقیقت) میں اُن لوگوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں جو غوروفکر کرتے ہیں

أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ شُفَعَاءَ ۚ قُلْ أَوَلَوْ كَانُوا لَا يَمْلِكُونَ شَيْئًا وَلَا يَعْقِلُونَ

43

کیا اؙنہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اور سفارشی بنا رکھے ہیں ؟ (ان سے) پوچھئے ۔ اگر چہ وہ کسی چیز کے مالک بھی نہ ہوں ! اور سمجھ بُوجھ بھی نہ رکھتے ہوں ؟

قُل لِّلَّهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيعًا ۖ لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

44

فرما دیجئے ۔ شفاعت ساری کی ساری اللہ کے اختیار میں ہے ۔ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی بھی اؙسی کی ہے ۔ پھر تم اُسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے

وَإِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَحْدَهُ اشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ ۖ وَإِذَا ذُكِرَ الَّذِينَ مِن دُونِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ

45

اور جب اکیلے اللہ ہی کا ذکر کیا جاتا ہے تو آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل کُڑھنے لگتے ہیں اور جب اللہ کے علاوہ دوسروں کا ذکر کیا جاتا ہے (جنہیں وہ پوجتے ہیں) تو یکا یک وہ خوشی سے کِھل اؙٹھتے ہیں

قُلِ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِي مَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

46

آپۖ عرض کیجئے ۔ اے الله ! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے ، غیب اور ظاہر کا علم رکھنے والے ، تُو ہی اپنے بندوں کے درمیان اُن (امور) کا فیصلہ فرمائے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے

وَلَوْ أَنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُ مَعَهُ لَافْتَدَوْا بِهِ مِن سُوءِ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ وَبَدَا لَهُم مِّنَ اللَّهِ مَا لَمْ يَكُونُوا يَحْتَسِبُونَ

47

اور اگر (اِن) ظالموں کو وہ سب کا سب (مال و متاع) مل جائے جو روئےِ زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اس نے برابر (اور بھی مل جائے) تو وہ اِسے روزِ قیامت بُرے عذاب (سے نجات پانے) کے بدلے فدیہ میں دے ڈالیں گے ۔ (لیکن) اللہ کی طرف سے اُن کے لئے وہ (عذاب) ظاہر ہوگا جس کا اُن کو کوئی گمان بھی) نہیں تھا

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

48

)اور اُن کے لئے وہ (سب) بُرے اعمال ظاہر ہو جائیں گے جو اؙنہوں نے کما رکھے تھے اور اؙنہیں وہ (عذاب) گھیر لے گا جس کا وہ (دنیا میں) مذاق اُڑایا کرتے تھے

فَإِذَا مَسَّ الْإِنسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا ثُمَّ إِذَا خَوَّلْنَاهُ نِعْمَةً مِّنَّا قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَىٰ عِلْمٍ ۚ بَلْ هِيَ فِتْنَةٌ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

49

پھر جب انسان کو کوئی مصیبت چُھو جاتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے ۔ پھر جب ہم اپنی طرف سے اُسے کوئی نعمت عطا کر دیتے ہیں تو کہنے لگتا ہے : یہ تو مجھے (میرے) علم کی بنا پر دی گئی ہے ۔ بلکہ (ایسا نہیں ہَے) یہ تو ایک آزمائش ہے ۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے

قَدْ قَالَهَا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ

50

�ہی بات اُن لوگوں نے بھی کہی تھی جو ان سے پہلے تھے ۔ (جب ہم نے اؙنہیں پکڑا) تو اُن کے (اعمال) جو اؙنہوں نے کمائے تھے کسی کام نہ آ سکے

فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا ۚ وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَـٰؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ

51

پھر اُن کی تمام بد اعمالیاں اُن پر آ پڑیں (اور سزایاب ہو گئے) ۔ اور ان میں بھی جو ظالم ہیں ان پر بھی اُن کے بُرے اعمال (کے نتائج) ابھی پڑنے والے ہیں ۔ اور وہ (اللہ کو) عاجز نہیں کر سکتے